ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مندروں اورمٹھوں کو سیاست کے لئے استعمال کرنا غلط : بھٹکل میں اروند کرکی کوڑی کا بیان

مندروں اورمٹھوں کو سیاست کے لئے استعمال کرنا غلط : بھٹکل میں اروند کرکی کوڑی کا بیان

Sat, 28 Jan 2017 20:33:13    S.O. News Service

بھٹکل:28/جنوری (ایس او نیوز)سماج کے لئے اتحاد بہت ضروری ہے، تعلیمی سطح پر سماج کی تعمیر کرنی ہے، دیہی علاقوں کے لوگوں میں دنیاوی علم کی کوئی کمی نہیں ہے، انہیں چاہئے کہ وہ حوصلے کے ساتھ آگے بڑھیں ۔ ان خیالات کااظہار بنگلورو کے سول جج روی نائک نے کیا۔

وہ یہاں نچل مکی مندر میں مورتی کی نصب کاری مہوتسوا میں ثقافتی پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اہل ثروت دیگر لوگوں کی مدد کرنےکی عادت ڈالیں۔ منگلورو کے سول جج ایم آر نائک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا سماج ہی ایک یونیورسٹی ہے ، جس سے ہم سب کچھ حاصل کرتے ہیں، ہمیں ضروری ہے کہ ہم اپنے آپ کو پہچانیں۔ کنڑا ساہتیہ پریشد کے ضلعی صدر اروند کرکی کوڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مندروں میں صرف عباد ت ہی نہیں بلکہ انسانوں کے درمیان پیار محبت کو بانٹنے والی جدوجہد بھی ہے، اس کی کوئی قیمت نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ  سیاسی کاموں کے لئے مندروں اور مٹھوں کا استعمال کرنا بالکلصحیح نہیں ہے۔ نامدھاری سماج کے صدر ڈی بی نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ بھٹکل بلدیہ صدر محمد صادق مٹا، ماولی نامدھاری سماج سنگھ کے صدر بی کے نائک، دھرمستھل کے جے این نائک وغیرہ موجود تھے۔ مندر انتظامیہ کے سکریٹری راجیش نائک نے استقبال کیا تو پرمیشور نائک ، گنگادھر نائک ، منجوناتھ نائک نے نظامت کی۔


Share: